ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 30, 2024 4:34 PM

printer

مرکز اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کسانوں کی بہتر فصل اور ان کی پیداوار میں سدھار کے لئے نو کروڑ اسی لاکھ ڈالر کے قرض کے ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں۔

مرکز اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک ADB نے 9 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر کے قرض کے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں، جس کا مقصد باغبانی سے وابستہ کسانوں کی بہتری کیلئے بیماریوں سے پاک مصدقہ زرعی مصنوعات تک ان کی رسائی کو ممکن بنانا ہے۔ اس معاہدے سے فصلوں کی پیداوار، معیار میں بہتری اور کسانوں کو آب و ہوا کی تبدیلی سے ہونے والے اثرات سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔

بھارت کے صاف ستھرے زرعی پروگرام کی تعمیر کیلئے کئے گئے اِس معاہدے پر اقتصادی امور کے جوائنٹ سکریٹری اور اے ڈی بی کے India Resident Mission کے Officer-in-Charge نے دستخط کئے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق، یہ پروجیکٹ Atmanirbhar Clean Plant Programme (CPP) کو تقویت بخشے گا، جس سے زرعی صحت کے بندوبست کو تقویت ملے گی۔

اس معاہدے سے ریگولیٹری فریم ورک اور سسٹم کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی تاکہ بھارت میں باغبانی کیلئے CPP کو موثر انداز میں نافذ کیا جاسکے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں