ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 6, 2024 9:40 AM

printer

مرکز اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے میگھالیہ میں موسم کے مطابق پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے 5 کروڑ ڈالر کے قرض کے ایک معاہدے پر دستخط کئے

مرکز اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے میگھالیہ میں موسم کے مطابق پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے 5 کروڑ ڈالر کے قرض کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ موسم کے مطابق کمیونٹی پر مبنی پانی ذخیرہ کرنے کے اِس پروجیکٹ سے متعلق لون معاہدے پر دستخط کَل اقتصادی امور کے محکمے میں جوائنٹ سکریٹری جوہی مکھرجی اور ADB کے انڈیا ریزیڈنٹ مشن کے کنٹری ڈائرکٹر Mio Oka نے کئے۔
اِس پروجیکٹ کے تحت 12 اضلاع میں پانی ذخیرہ کرنے کے 532 چھوٹے مراکز کو تعمیر کرنے کی خاطر مدد فراہم کی جائے گی۔ انہیں اِس طرح سے تیار کیا جائے گا کہ یہ مانسون کے دوران شدید بارش اور اچانک سیلاب کا مقابلہ کرسکیں اور اِن کا ڈیزائن موسم کی سختی کو برداشت کرسکے گا۔
اِن میں ذخیرہ کیا گیا پانی، پانی کی قلت کے دوران اُس کی فراہمی کو بہتر بنائے گا۔ اِس پروجیکٹ کے تحت تین ہزار ہیکٹئر کا کمانڈ ایریا تیار کیا جائے گا تاکہ کسانوں کو آبپاشی کی یقینی سہولت فراہم ہوسکے۔ اِس کے تحت Garo, Jaintia اور Khasi خطوں میں موسم سے متعلق 50 اسٹیشن بھی قائم کئے جائیں گے جہاں موسم سے متعلق اعداد و شمار کو جمع کیا جائے گا اور اُن کا جائزہ لیا جائے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں