August 21, 2024 2:31 PM

printer

مرکز اب تک کشمیر وادی میں چناؤ ڈیوٹی کے لئے نیم فوجی دستوں کی لگ بھگ تین سو کمپنیاں تعینات کرچکا ہے

 

مرکز اب تک کشمیر وادی میں چناؤ ڈیوٹی کے لئے نیم فوجی دستوں کی لگ بھگ تین سو کمپنیاں تعینات کرچکا ہے۔ CRPF، BSF، SSB اور ITBP سمیت نیم فوجی دستوں کی تقریباً 298 کمپنیاں سیکورٹی کے لئے تعینات کی جاچکی ہیں تاکہ وادی کشمیر میں خوش اسلوبی کے ساتھ اسمبلی چناؤ کرائے جاسکیں۔ یہ سیکورٹی دستے سری نگر، کپواڑہ، بارہ مولہ، اننت ناگ، شوپیاں اور پلوامہ سمیت 12 اضلاع میں تعینات کیے گئے ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تین مرحلوں میں ہونے والے چناؤ کے پہلے مرحلے کیلئے کَل نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔x

 

جموں وکشمیر میں کَل راجوری ضلعے میں سیکورٹی دستوں نے دہشت گردوں کے ایک زیر زمین ٹھکانے کا پتہ لگایا

جموں وکشمیر میں کَل راجوری ضلعے میں سیکورٹی دستوں نے دہشت گردوں کے ایک زیر زمین ٹھکانے کا پتہ لگایا۔ سرحدی ضلعے کے Darhal علاقے میں Sagrawat جنگل میں پولیس, فوج اور CRPF کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے محاصرے اور تلاش کی کارروائی کے دوران اِس ٹھکانے کا پتہ لگایا گیا۔ اِس کارروائی کے دوران کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا، کیونکہ دہشت گرد یہاں سے فرار ہوگئے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں