خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر انّ پورنا دیوی آج نئی دلی میں بال وِواہ مُکت بھارت کے لیے قومی مہم کا آغاز کریں گی۔ اِس پروگرام کا بنیادی مقصد بھارت کو بچپن کی شادی سے پاک ملک بنانا ہے۔ تقریب کے دوران وزیر موصوفہ چائلڈ میرج فری بھارت پورٹل کا آغاز بھی کریں گی۔ یہ آن لائن پلیٹ فارم مہم کے مقاصد جیسے عوامی بیداری، بچپن کی شادیاں روکنے اور اِن شادیوں کی مؤثررپورٹنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر اِس موقع پر 25 کروڑ شہریوں تک پہنچنے کے مقصد سے تیارکردہ اجتماعی عہد کی بھی قیادت کریں گی۔x
Site Admin | November 27, 2024 10:07 AM