August 8, 2024 2:55 PM

printer

مرکز آج لوک سبھا میں وقف 2024 ترمیمی بل پیش کرے گا

آج لوک سبھا میں وقف بورڈ 2024 ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔ اقلیتی امور کے وزیر کرن ریجیجو وقف قانون 1995 میں مزید ترامیم کیلئے یہ بل پیش کریں گے۔ اس بل کا تعلق ریاستی وقف بورڈوں کے اختیارات، اُن کے کام کاج، رجسٹریشن اور وقف املاک کے سروے سے ہے۔

اس سے پہلے کانگریس کے ممبرِ پارلیمنٹ پرمود تیواری نے کہا تھا کہ سرکار کو بل سے براہ راست طور پر متاثر ہونے والے اداروں سے بات کرنی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کو سبھی پارٹیوں کی میٹنگ بلانی چاہیئے اور اِس قانون کے بارے میں اپوزیشن سے تجاویز لی جائیں۔

سماج وادی پارٹی کے ایم پی راجیو کمار رائے نے پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے کہا کہ اُن کی پارٹی بل پیش کرنے کی مخالفت کرے گی۔

NCP شرد پوار گروپ کی ممبرِ پارلیمنٹ Supriya Sule نے مانگ کی کہ اِس بل کو مزید غور و خوض اور سفارشات کیلئے قائمہ کمیٹی کو بھیجا جانا چاہیئے۔

دوسری طرف BJP نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ بل، اُن اقلیتوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے لایا جارہا ہے، جنہیں حراساں کیا جاتا ہے کیونکہ غریب اقلیتوں کی اِس طرح کی بہت سی شکایتیں ملی ہیں کہ وقف بورڈ اُن کی املاک لے رہا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے، پارٹی کے ممبرِ پارلیمنٹ سنجے جیسوال نے الزام لگایا کہ کانگریس نے وقف بورڈ قانون کے ذریعے غریب اقلیتوں کو ہراساں کرنے کی اجازت دی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں