مرکزی ہیلتھ سکریٹری اپوروا چندر نے آج نئی دِلی میں ہیلتھ ڈائنامکس آف انڈیا (بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل) 2022-23 کے سالانہ اعداد وشمار جاری کئے۔ اِس اشاعت میں ہر سال کے 31 مارچ تک کے صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کے جامع اعداد وشمار پیش کئے جاتے ہیں۔ یہ اعداد وشمار صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے سبھی فریقوں کیلئے اہمیت رکھتے ہیں۔ اِس میں مؤثر منصوبہ بندی، جانچ اور پورے ملک میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کے انتظام کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ اِس موقع پر جناب چندر نے بتایا کہ یہ سالانہ اشاعت قومی صحت مشن کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق انسانی وسائل کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرتی ہے۔ اُنہوں نے، صحت کے نظام سے متعلق انفارمیشن سسٹم HMIS پورٹل اور تولیدی اور بچوں کی صحت RCH جیسے وزارت کے دیگر پورٹلس کو آپس میں منضبط کرنے کی ضرورت کو بھی اُجاگر کیا۔ اِن اعداد وشمار کے مطابق پچھلے سال 31 مارچ تک ملک میں ایک لاکھ 69 ہزار سے زیادہ ذیلی مراکز اور تقریباً 32 ہزار پرائمری صحت مراکز اور 6 ہزار 359 کمیونٹی صحت مراکز دیہی اور شہری آبادیوں میں اپنے خدمات انجام دے رہے تھے۔
Site Admin | September 9, 2024 2:44 PM