ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 9, 2024 9:57 PM

printer

مرکزی کابینہ نے گجرات کے لوتھل میں قومی بحری ورثے کے کمپلیکس کی تعمیر کی منظوری دہے ہے۔ راجستھان اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں 2 ہزار 280 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کو بھی منظوری دی گئی ہے

مرکزی کابینہ نے گجرات کے Lothal میں قومی بحری ورثے کے کمپلیکس کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اس تجویز کا مقصد بھارت کے مالامال اور متنوع بحری ورثے کو پیش کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا بحری کمپلیکس ہوگا۔ جناب ویشنو نے کہا کہ بھارت کے ساڑھے چار ہزار سال قدیم بحری ورثے کو پیش کرنے کے وزیر اعطم نریندر مودی کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت، Lothal میں ایک قومی بحری ورثے سے متعلق کمپلیکس قائم کر رہی ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ اس کمپلیکس میں کئی شعبے ہوں گے۔ ان میں لائٹ ہاؤس میوزیم، اور 5 پہلو والا تھیٹئر شامل ہے تاکہ نئی نسل، بھارت کی مالا مال بحری ورثے سے واقف ہوسکے۔

مرکزی کابینہ نے راجستھان اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں 2 ہزار 280 کلو میٹر سڑکیں تعمیر کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اِس پروجیکٹ پر چار ہزار 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اِس فیصلے سے، سڑک اور ٹیلی کوم رابطوں، پانی کی دستیابی، صحت و تعلیم جیسی سہولتوں پر اہم اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس سے دیہی علاقوں میں گزر بسر اور سفر کو آسان بنانے میں بھی مدد ملے گی اور ملک کے شاہراہوں کے نیٹ ورکس سے اِن علاقوں کی کنیکٹیوٹی کو بہتر بنایا جاسکے گا۔ یہ پروجیکٹ، اُس نئے نظریے کا نتیجہ ہے، جس کے تحت ملک کے دیگر حصوں کی طرح سرحدی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں