September 2, 2024 10:03 PM

printer

مرکزی کابینہ نے کسانوں کی زندگی اور اُن کی آمدنی کو بہتر کرنے کیلئے 14 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے 7 بڑے اقدامات کو منظوری دے دی ہے

مرکزی کابینہ نے، تقریباً 14 ہزار کروڑ روپئے کی مجموعی مختص رقم کے ساتھ، کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور اُن کی آمدنی میں اضافہ کرنے کی 7 بڑی اسکیموں کو آج منظوری دی۔ آج تیسرے پہر نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ کلیدی پروجیکٹوں میں ڈیجیٹل زرعی مشن، خوراک اور تغذیائی تحفظ کیلئے فصلوں کی سائنس، باغبانی کی فروغ، کرشی وگیان کیندر اور قدرتی وسائل کا انتظامیہ شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل زرعی مشن کو، زراعت کیلئے ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے کی طرز پر تیار کیا جارہا ہے۔
کابینہ نے 3 ہزار 979 کروڑ روپئے مجموعی لاگت سے خوراک اور تغذیائی تحفظ کیلئے فصل جاتی سائنس سے متعلق تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ پہل سن 2047 تک کسانوں کو آب وہوا کی لچک کیلئے تیار کرے گا نیز خوراک کا تحفظ فراہم کرے گی۔309 کلو میٹر طویل ریل کی ایک نئی لائن کے پروجیکٹ کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ اِس کا مقصد دو بڑے تجارتی مراکز- ممبئی اور اندرو کے درمیان کم سے کم فاصلے کی کنیکٹی ویٹی فراہم کرنا ہے۔ اِس کی مجموعی لاگت 18 ہزار کروڑ روپئے ہوگی۔ یہ پروجیکٹ سال 2028-29 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں