September 12, 2024 9:55 AM

printer

مرکزی کابینہ نے مالی سال 2024-25 سے مالی سال 2028-29 کے دوران پردھان منتری گرام سڑک یوجنا۔چار پر عمل آوری کے دیہی ترقیاتی کے محکمے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے

مرکزی کابینہ نے مالی سال 2024-25 سے مالی سال 2028-29 کے دوران پردھان منتری گرام سڑک یوجنا۔چار پر عمل آوری کے دیہی ترقیاتی کے محکمے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اس اسکیم کا مجموعی تخمینہ 70 ہزار 125 کروڑ روپے ہوگا۔

نئی دلی میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت62 ہزار 500 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کے لیے مالی امداد فراہم کی جائے گی جس سے کنکٹویٹی سے محروم 25 ہزار مقامات کو جوڑا جا سکے گا۔ جناب ویشنو نے مزید کہا کہ اس کام سے 40 کروڑ افرادی دن کا روزگار پیدا ہوگا۔ اس اسکیم کے تحت پی ایم گتی شکتی پورٹل کے ذریعے سڑکوں کا تعین ہوگا۔

مرکزی کابینہ نے PM-e-Bus Sewa-Payment Security Meahcanism اسکیم کو منظوری دی ہے جس کا مقصد تقریباً تین ہزار 435 کروڑ روپئے سے پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹیز PTAS کے ذریعے ای۔بسوں کی خریداری اور انھیں چلانا شامل ہے۔ نئی دلی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ اس اسکیم سے مالی سال 2024-25 سے 2028-29 تک 38 ہزار سے زیادہ الیکٹرک بسوں کو چلانے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم سے مخصوص فنڈ کے ذریعے آپریٹروں کو بروقت ادائیگی سے متعلق تشویش کو حل کیا جا سکے گا اور یہ سروس شروع ہونے کی تاریخ سے 12 سال کی مدت کے لیے ای۔بسیس چلانے میں مدد ملے گی۔

اس پہل کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت کی حوصلہ افزائی کرکے ای۔بسوں کو اپنانے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں