مرکزی کابینہ نے 11 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ ریلوے ملازمین کیلئے 78 دن کے کام کاج سے منسلک بونس کو منظوری دی ہے۔ بونس کی رقم 2 ہزار اور 29 کروڑ روپے ہوگی۔ اطلاعات و نشریات اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے بتایا کہ کام کاج سے منسلک بونس کی ادائیگی ایک ترغیب کے طور پر کام کرے گی جس سے ریلوے کی کارکردگی میں بہتری کی جانب کام کرنے کیلئے ریلوے ملازمین کو تحریک مل سکے گی۔
مرکزی کابینہ نے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کو منظوری دے دی ہے جس سے بھارت بین الاقوامی Energy Efficiency Hub میں شامل ہوسکے گا۔ یہ ایک عالمی پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد اشتراک کو بڑھانا ہے اور عالمی سطح پر توانائی کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔
میٹنگ کے بعد میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اس فیصلے سے کلیدی توانائی طور طریقوں اور اختراعی حل میں تعاون دیتے ہوئے بھارت کو 16 ملکوں کے ایک مخصوص گروپ تک رسائی کرنے میں مدد ملے گی۔