September 12, 2024 9:54 AM

printer

مرکزی کابینہ نے دو سال کے دوران دو ہزار کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ موسم کیلئے مزید بہتر طور پر تیار اور  آب وہوا کے لحاظ سے اسمارٹ بھارت بنانے کیلئے ’مشن موسم‘ کی منظوری دی

مرکزی کابینہ نے دو سال کے دوران دو ہزار کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ موسم کیلئے مزید بہتر طور پر تیار اور  آب وہوا کے لحاظ سے اسمارٹ بھارت بنانے کیلئے ’مشن موسم‘ کی منظوری دی ہے۔ نئی دلّی میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہاکہ ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے ذریعے لاگو کیا جانے والا یہ مشن بھارت میں موسم اور آب ہوا کی تبدیلی سے متعلق سائنس، تحقیق اور خدمات کو فروغ دے گا۔ یہ مشن موسم اور آب ہوا کی انتہائی درست اور بروقت معلومات فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔

اِس مشن میں اعلیٰ ترین سینسرس، اعلیٰ کارکردگی کے حامل سپُر کمپیوٹرس کے ساتھ اگلے سلسلے کے راڈارس اور سٹیلائٹ نظام کے علاوہ بروقت اعدادو شمار فراہم کرنے کیلئے GIS پر مبنی خودکار فیصلہ سازی معاون نظام کی ترقی شامل ہیں۔

اِس مشن سے زراعت، قدرتی آفات کے بندوبست، دفاع، ماحولیات، ہوابازی، آبی وسائل، بجلی، سیاحت، جہاز رانی، ٹرانسپورٹ، توانائی اور صحت جیسے متعدد شعبوں کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ اِس کے علاوہ اِس سے شہری منصوبہ بندی، سڑک اور ریل ٹرانسپورٹ اور ماحولیات کی نگرانی جیسے شعبوں میں فیصلہ سازی میں اضافہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں