August 17, 2024 10:15 AM

printer

مرکزی کابینہ نے بینگلورو، تھانے اور پُنے کے لیے، تین میٹرو ریل پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔

 

مرکزی کابینہ نے ملک میں تین نئے میٹرو ریل پروجیکٹوں کو منظوری دے دی ہے۔ ان پروجیکٹوں میں بینگلورو میٹرو کے تین مرحلے، جن پر 15 ہزار 611 کروڑ روپے، Thane Integral Ring میٹرو ریل پروجیکٹ، جس پر 12 ہزار 200 کروڑ روپے اور پُنے میٹرو Phase-1 پروجیکٹ کو Swargate سے Katraj تک توسیع دیے جانے کا پروجیکٹ شامل ہے، جس پر تقریباً تین ہزار کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

نئی دلی میں کابینہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ فی الحال میٹرو ریل خدمات 21شہروں میں دستیاب ہیں، جبکہ دس سال پہلے، یہ محض پانچ شہروں میں دستیاب تھیں۔

S/B Ashwini Vaishnaw

وزیر موصوف نے یہ بھی کہ میٹرو ریل، آمدروفت کا ایک تیز رفتار متبادل ہے اور Phase-3 شروع ہوجانے سے، میٹرو ریل پروجیکٹ کو توسیع ملے گی جس سے شہر میں گاڑیوں کی بھیڑ بھاڑ میں کمی آئے گی۔

Byte: Ashwini Vaishnaw

مہاراشٹر میں Thane Integral Ring Metro Project راہداری کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے، جن کا آغاز 2029 تک ہوجائے گا، جناب ویشنو نے یہ بھی کہا کہ یہ خدمات  29 کلومیٹر کی راہداری پر، تھانے شہر کی مغربی سمت،  22 اسٹیشنوں پردستیاب ہوں گی۔

Byte: Ashwini Vaishnaw

جناب ویشنو نے کہا کہ اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے بہار میں Bihta اور مغربی بنگال میں بَگ ڈوگرا میں نئے بستیوں کی بھی منظوری دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں