ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 12, 2024 9:48 AM

printer

مرکزی کابینہ نے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت 70 سال اور اُس سے زیادہ کی عمر کے تمام بزرگوں کیلئے صحت کوریج کی منظوری دی ہے

مرکزی کابینہ نے آیوشمان بھارت پردھان منتری جَن آروگیہ یوجنا کے تحت 70 سال کی عمر سے زیادہ کے تمام بزرگوں کو اُن کی آمدنی سے قطع نظر صحت کوریج فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔ نئی دلّی میں کابینہ میٹنگ کے بعد صحافیوں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ بزرگ شہریوں کو 5 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے اجاگر کیا کہ اِس یوجنا کے تحت ملک میں تقریباً ساڑھے چارکروڑ کنبوں کا احاطہ کیا جائے گا اور تقریباً 6 کروڑ بزرگ شہریوں کو شامل کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں