ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 17, 2025 10:02 AM

printer

مرکزی کابینہ نے آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ میں اِسرو کے ستیش دھون خلائی مرکز میں تیسرے لانچ پیڈ کے قیام کو منظوری دی

مرکزی کابینہ نے آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ میں اِسرو کے ستیش دھون خلائی مرکز میں تیسرے لانچ پیڈ کے قیام کو منظوری دی ہے۔ اس نئے پروجیکٹ میں، اِسرو کی اگلے سلسلے کی لانچ وہیکل کے لیے سری ہری کوٹہ میں لانچنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے نیز دوسرے لانچ پیڈ کے لیے معاون لانچ پیڈ کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ یہ مستقبل کے بھارتی عملے پر مشتمل خلائی پرواز مشن کے لیے لانچ کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ نئی دلّی میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ تیسرا لانچ پیڈ خلائی بنیادی ڈھانچے میں، ملک کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں