نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے محکمے کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کیلئے مساوات، انصاف اور بھائی چارے کے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے نظریے سے ترغیب حاصل کریں۔ ڈاکٹر مانڈویا پٹنہ میں تاریخی گاندھی میدان میں نوجوانوں اور My Bharat کے رضاکاروں سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر موصوف نے ”جے بھیم یاترا“ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا، جس کا اہتمام نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے محکمے کی وزارت نے کیا ہے۔ ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو بھارتی آئین کا احترام کرنا چاہیئے اور اُس کے جذبے پر عمل پیرا رہنا چاہیئے۔
ڈاکٹر مانڈویا نے نوجوانوں سے زور دے کر یہ بھی کہا کہ وہ پَنچ پَرَن پر عمل کریں، جیساکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے تجویز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے وِکست بھارت کی سمت آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اتحاد کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے میں ہمیں اپنی اثاث پر فخر کرنا چاہیئے اور ”ملک مقدم“ کے جذبے کو اختیار کرنا چاہیئے، جس میں لوگوں میں ذمہ داری اور فرائض کے احساس پر توجہ مرکوز کی جائے۔