مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، خصوصی سوچتھا مہم کے چوتھے مرحلے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے آج ایک آن لائن پورٹل کا آغاز کریں گے۔ اِس خصوصی مہم کا مقصد مرکزی حکومت کے سبھی دفاتر میں بڑے پیمانے پر سوچھتا کی پابندی کرنا ہے۔ حکومت نے اداروں میں سوچتھا کو نافذ کرنے اور اِس میں تاخیر کو ختم کرنے کیلئے ہر برس 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک خصوصی مہم کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 16 ستمبر سے 30 ستمبر تک تیاری کے مرحلے کے بعد خصوصی مہم کا اہتمام کیا جائے گا۔X
Site Admin | September 13, 2024 2:43 PM
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندرسنگھ خصوصی سووچھتا مہم کے چوتھے مرحلے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کی خاطر آج ایک آن لائن پورٹل کا آغاز کریں گے
