صارفین امور، خوراک اور تقسیم عامہ کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ سرکار، خریف مارکیٹنگ سیزن 2024-25 کیلئے مقررہ، 185 لاکھ میٹرک ٹن LMT دھان کی خریداری کرے گی اور دھان کا ایک بھی دانا بچا نہیں رہ جائے گا۔
نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب جوشی نے اعلان کیا کہ چاول ملوں کی شکایتوں کے ازالے کیلئے ایک آن لائن پورٹل، جلد ہی شروع کیا جائے گا، تاکہ فریقوں کو درپیش مشکلات کو تیزی سے نمٹایا جاسکے۔
وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ اِس کے علاوہ پرائیویٹ آنتر پرینیورز گارنٹی اسکیم کے تحت 31 لاکھ LMT میٹرک ٹن ذخیرے کی گنجائش پیدا کی جائے گی۔