ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 4, 2024 2:51 PM

printer

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے نئی دِلی میں بین الاقوامی شمسی اتحاد کے ساتویں اجلاس سے خطاب کیا

نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر پرہلاد جوشی نے آج کہا ہے کہ 2030 تک 500 گیگا واٹ کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے کے اپنے ہدف کے تحت بھارت 90 گیگا واٹ کی نصب شدہ شمسی صلاحیت تک پہنچ گیا ہے۔ جناب جوشی نئی دلی میں بین الاقوامی شمسی اتحاد کے ساتویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ حکومت نے 37 اعشاریہ 5 گیگا واٹ کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کے ساتھ 50 شمسی پارکس کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس سال عالمی شمسی توانائی کا شعبہ تقریباً دو Terawatts روشنی سے بجلی پیدا کرنے کی خاطر نصب شدہ شمسی صلاحیت تک پہنچ جائے گا۔اِس سال عالمی شمسی اتحاد بھارت کی زیر صدارت ہورہا ہے اور فرانس اُس کا معاون صدر ہے۔ اِس اسمبلی کے دوران ممبر ملکوں میں، خاص طور سے توانائی کی محدود رسائی والے خطوں میں شمسی توانائی کے وسیلوں کو نصب کرنے میں تیزی لانے کے لیے اختیار کئے جانے والے ذرائع اور طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں