مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر کانگریس کی جانب سے سوال اٹھائے جانے پر تنقید کی ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب جوشی نے اس بات کا حوالہ دیا کہ جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ خود کانگریس کے EVM پر مستقل بدلتے ہوئے موقف پر نکتہ چینی کرتے رہے ہیں، یہاں تک کہ کچھ اپوزیشن پارٹیاں بھی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی پر انگلی اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو اپنی غلطیوں کا احساس ہونا چاہئے۔
اِس سے قبل جناب عبداللہ نے کہا تھا کہ اگر کسی کو انہی EVM کے ذریعے لوک سبھا میں 100 سیٹیں مل جاتی ہیں اور وہ اپنی جیت کا جشن مناتا ہے اور جب نتائج خواہشات کے مطابق نہیں ہوتے تو اُس صورت میں اپنا موقف بدلتے ہوئے EVM پر الزام نہیں لگایا جاسکتا۔ x