ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 3, 2024 10:10 AM

printer

مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ کھیلو انڈیا نے 21 کھیلوں میں دو ہزار 781 ایتھلیٹس کی نشاندہی کی ہے اور انھیں ضروری مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ کھیلو انڈیا اسکیم نے پیرا ایتھلیٹس سمیت سبھی 21کھیلوں میں دو ہزار 781 ایتھلیٹس کی نشاندہی کی ہے اور کھیلو انڈیا ہنر کو فروغ دیے جانے کے پروگرام کے حصے کے طور پر انھیں ضروری مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں جناب مانڈویا نے کہا کہ کھیلو انڈیا اسکیم نے اپنے کھیلو انڈیا ہنر کے فروغ کے پروگرام کے ذریعے نشاندہی کی ہے اور ہنر کو فروغ دیا ہے تاکہ خصوصی رہنما خطوط اور اشاریوں پر مبنی پیرا ایتھلیٹس سمیت سبھی 21 کھیلوں میں ایتھلیٹس کو مدد فراہم کی جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ یہ مدد کوچنگ، آلات، طبی نگہ داشت اور ماہانہ جیب خرچ کی شکل میں فراہم کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں