صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے کَل مختلف پہل قدمیوں کا اعلان کیا جس کا مقصد TB یعنی تپِ دق کے مریضوں اور اُن کے کنبے کے افراد کے لیے تغذیے کو بڑھانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ ٹی بی کوختم کرنے کے بھارت کے پختہ عہد کا ذکر کرتے ہوئے جناب نڈّا نے بتایا کہ Ni-Kshay Poshan Yojana کے تحت، علاج کی مدت کے دوران سبھی ٹی بی مریضوں کے لیے ماہانہ تغذیہ مدد کی رقم کو موجودہ پانچ سو روپے سے بڑھاکر ایک ہزار روپے کردیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے 18 اعشاریہ پانچ سے بھی کم BMI کے ساتھ سبھی مریضوں کے لیے توانائی سے بھرپور تغذیہ بخش Supplements کو بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جناب نڈّا نے مزید کہا کہ حکومت نے پردھان منتری ٹی بی مُکت بھارت ابھیان، Ni-Kshay مِتر پہل کے اسکوپ اور کوریج کو وسعت دینے کا بھی فیصلہ کیا اور اس میں ٹی بی مریضوں کے اہل خانہ کو بھی شامل کیا ہے۔
جناب نڈّا نے یہ بھی کہا کہ سبھی ٹی بی مریضوں کو اب Ni-Kshay Poshan Yojana کے تحت، تین ہزار روپے سے چھ ہزار روپے تک کی تغذیے کی مدد حاصل ہوگی۔