ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 6, 2024 9:42 PM

printer

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کا کہنا ہے کہ حکومت MSP کا تعین، پیداواری لاگت کے پچاس فیصد سے زیادہ شرح پر کرے گی

زراعت کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج یقین دہانی کرائی کہ حکومت کم سے کم امدادی قیمت کا تعین، پیداواری لاگت کے پچاس فیصد سے زیادہ شرح پر کرے گی اور کسانوں سے ان کی پیداوار کی خریداری بھی کرے گی۔ راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران، جناب چوہان نے زور دیا کہ کانگریس نے ماضی میں کسانوں کو اُن کی فصلوں کیلئے کم سے کم امدادی قیمت نہیں دی تھی۔ انھوں نے اجاگر کیا کہ اس کے بجائے مرکزی حکومت نے گذشتہ دہائی میں MSP میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ حکومت کسانوں کیلئے بہتر قیمتوں کو یقینی بنانے کے تئیں عہد بند ہے۔ زراعت کے وزیر نے یہ بھی واضح کیا کہ زراعت کیلئے بجٹ کی مختص رقم میں غیرمتوقع اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ 2013-14 تک یہ رقم صرف 21 ہزار 900 کروڑ روپئے تھی جس میں اب اضافہ کرکے ایک لاکھ 22 ہزار 528 کرور روپئے کردیا گیا ہے۔ جناب چوہان نے بتایا کہ حکومت نہ صرف فرٹیلائیزر فراہم کرتی ہے بلکہ کسانوں کی مدد کیلئے مراعات بھی دیتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حال ہی میں کسانوں کیلئے ایک لاکھ 94 ہزار کروڑ روپئے کی بڑی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں