دیہی ترقیات کی وزارت کے تحت زمینی وسائل کا محکمہ، آج سے 26 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 3 علاقوں کے 152 شہری مقامی بلدیاتی اداروں میں شہری بستیوں کی زمین کے Geospatial معلومات پر مبنی قومی سروے NAKSHA کے نام سے ایک آزمائشی پروگرام کا آغاز کررہا ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود نیز دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان آج مدھیہ پردیش کے Raisen کے مقام پر پروگرام کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر دیہی ترقیات اور مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر چندرشیکھر پیماسانی اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی موجود ہوں گے۔NAKSHA پروگرام کا مقصد شہری علاقوں میں اراضی کا ریکارڈ قائم کرنا اور اسے جدید تر بنانا ہے، تاکہ زمین کی ملکیت کی درست اور قابل اعتماد دستاویزات کو یقینی بنایا جاسکے۔ سروے آف انڈیا، NAKSHA پروگرام کیلئے تکنیکی شراکت دار ہے۔ یہ اقدام شہریوں کو بااختیار اور زندگی کو آسان بنائے گا، شہری منصوبہ بندی میں اضافہ اور زمین سے متعلق تنازعات کو کم کرے گا۔ NAKSHA آزمائشی پروگرام کی لاگت تقریباً 194 کروڑ روپے ہے۔ یہ پورا خرچ مرکزی سرکار برداشت کرے گی۔ اس موقع پر واٹر شیڈ یاترا کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا۔
Site Admin | February 18, 2025 10:28 AM
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان آج مدھیہ پردیش کے Raisen کے مقام پر NAKSHA کے نام سے ایک آزمائشی پروگرام کا آغاز کریں گے
