ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 8, 2024 3:13 PM

printer

مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا ہے کہ بھارت دو ہزار سینتالیس تک دنیا کے  سرکردہ دس سمندری ملکوں میں شامل ہو جائے گا۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا ہے کہ بھارت 2047 تک دنیا کے  سرکردہ 10 سمندری ملکوں میں شامل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک، بندرگاہوں میں باربرداری سے متعلق اپنی صلاحیت کو تیزی سے بڑھا رہا ہے اور جہازوں کی تعمیر اور مرمت کا ایک مضبوط ایکو نظام تشکیل دے رہا ہے۔ جناب سونووال کل چنئی میں Kamarajar پورٹ ٹرسٹ کی سِلور جوبلی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر موصوف نے Kamarajar بندرگاہ پر 545 کروڑ روپے کی لاگت سے کیپٹل ڈریجنگ، کمانڈ اور کنٹرول کے ایک مربوط سینٹر کے قیام کیلئے سنگِ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ نے مستقبل میں توسیع کے امکانات کے ساتھ کوئلے کی موثر ہینڈلنگ کو فروغ دے کر چنئی بندرگاہ کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کیلئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں