August 24, 2024 3:32 PM

printer

مرکزی وزیر رکشا کھڈسے کاٹھمانڈو پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ بس حادثے میں ہلاک ہوجانے والوں اور زندہ بچ جانے والوں کی واپسی کی نگرانی کا کام انجام دیں گی۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت رکشا Khadse نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ نیپال کے ضلع Tanahun میں ہوئے ایک سڑک حادثے کے متاثرین کو واپس لانے کے کام کی نگرانی کریں گی۔ کاٹھمانڈو میں بھارتی سفارت خانے کے مطابق، اس حادثے میں 27 بھارتی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، محترمہ Khadse نے کہا کہ انہوں نے کاٹھمانڈو کے تری بُھووَن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھارتی سفیر نوین سری واستو اور نیپال کی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری Brighu-Dhungana کے ساتھ بچاؤ کارروائی اور مزید اقدامات کے بارے میں تبادلہئ خیال کیا ہے۔

مہاراشٹر سرکار کی درخواست پر، بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ اس بس حادثے میں ہلاک ہوئے ریاست کے عقیدتمندوں کے جسد خاکی کو لے کر آئے گا۔

محترمہ Khadse نے تِری بُھووَن یونیورسٹی ٹیچنگ اسپتال جاکر حادثے میں زخمی ہوئے افراد کی خیریت دریافت کی۔ کاٹھمانڈو میں بھارتی سفارت خانہ، زخمیوں کے علاج اور مہلوکین کے جسدِ خاکی کو جلد از جلد بھارت لانے کے سلسلے میں مقامی حکام اور اسپتال کے عملے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں