ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 14, 2024 9:47 AM

printer

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے NEET امتحان میں ہیراپھیری، سوالنامے کے افشا ہونے اور بدعنوانی کے الزامات کو غلط بتایا

اِدھر تعلیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے NEET امتحان میں ہیراپھیری، سوالنامے کے افشا ہونے اور بدعنوانی کے الزامات کو غلط بتایا ہے۔ کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے اِس طرح کے الزام لگائے تھے۔ جناب پردھان نے کہا کہ NEET امتحان میں کسی طرح کی ہیراپھیری یا سوالنامہ افشا ہونے کا اب تک کوئی پختہ ثبوت نہیں ملا ہے۔
جناب پردھان نے کہا کہ مرکزی سرکار نے اِس سال امتحانات میں غلط طور طریقوں کی روک تھام سے متعلق ایکٹ منظور کیا ہے، جس میں سوالنامہ افشا ہونے کی روک تھام اور دھوکہ دہی کے بغیر امتحان کرانے کی کئی سخت دفعات موجود ہیں۔
وزیر موصوف نے یہ کہتے ہوئے کانگریس کی نکتہ چینی کی کہ وہ اپنی پرانی روِش پر چلتے ہوئے طلباء کے مستقبل پر سیاست کررہی ہے۔ جناب پردھان نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی معاملہ نہیں ہے اور اِس طرح کے حساس معاملے پر اپوزیشن حقائق کے بارے میں واقفیت حاصل کئے بغیر صرف جھوٹ پھیلانے میں لگی ہوئی ہے۔
اِس سے پہلے کانگریس پارٹی نے NEET امتحان معاملے پر سپریم کورٹ کی نگرانی میں منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب کھڑگے نے کہا کہ تفتیش کے بعد قصوروار افراد کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہئے اور لاکھوں طلباء کو اُن کا سال برباد ہونے سے بچانے کیلئے تلافی ملنی چاہئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں