مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی سرکار نے ملک کے سکیورٹی نظام کو مضبوط کیا ہے اور ایک محفوظ بھارت بنانے میں مدد کی ہے۔ نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ پچھلے 10 سال میں ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کے لئے سرکار نے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی تیسری مدت کے 100 دن کے دوران 15 لاکھ کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔ جناب شاہ نے بتایا کہ جہاں تک بنیادی ڈھانچے کا تعلق ہے تو سرکار نے اِسی مدت میں تین لاکھ کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا اعلان کیا ہے اور اُن پر نفاذ بھی شروع ہوچکا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی قومی تعلیمی پالیسی لے کر آئے ہیں جس میں ملک کے قدیم روایتی تعلیمی نظام اور جدید تعلیم کا امتزاج ہے جسے ملک کی علاقائی زبانوں کی عزت افزائی ہوتی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ حکومت کی میک اِن انڈیا پہل کی بدولت بھارت، پوری دنیا میں ایک پسندیدہ پروڈکشن ہَب بن گیا ہے۔ x