ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 15, 2024 3:12 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ نے رائے پور میں چھتیس گڑھ پولیس کو صدرِ جمہوریہ کے پرچم سے سرفراز کیا۔ جناب شاہ نے ماؤ نوازوں سے اپیل کی کہ وہ ہتھیار ترک کرکے اصل دھارے میں شامل ہوجائیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے رائے پور میں چھتیس گڑھ پولیس کو صدرِ جمہوریہ کے پرچم سے سرفراز کیا۔ جناب امت شاہ نے ماؤ نوازوں سے اپیل کی کہ وہ ہتھیار ترک کرکے اصل دھارے میں شامل ہوجائیں۔ اس موقع پر جناب امت شاہ نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ چھتیس گڑھ پولیس پوری دِلیری اور بہادری کے ساتھ نکسلیوں کے خلاف مہم انجام دے رہی ہے تاکہ 31 مارچ 2026 سے پہلے چھتیس گڑھ سے نکسلیوں کی سرگرمیوں کا پوری طرح خاتمہ کرنے کے مرکزی سرکار کے عزم کی تکمیل ہوسکے۔ انہوں نے ماؤ نوازوں سے اپیل کی کہ وہ ہتھیار ترک کرکے اصل دھارے میں شامل ہوجائیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں