مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ”انجینئرس ڈے“ کے موقع پر سبھی ٹیکنوکریٹس کو مبارکباد دی ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب شاہ نے کہا کہ انجینئرس، ملک کی نمو اور اختراع نیز ترقی کو فروغ دینے اور اپنے گراں قدر تعاون کے ذریعہ مستقبل کے خدوخال طے کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے صاحب بصیرت انجینئر، بھارت رتن Sir. M. Visvesvaraya کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جن کی وراثت، انجینئروں کو ترغیب فراہم کرتی رہے گی۔