وزیر داخلہ امت شاہ نے منی پور میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج نئی دلّی میں سینئر حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکز، ریاست کیلئے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز CAPF کی اضافی پچاس کمپنیاں روانہ کر رہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کَل بھی سینئر عہدیداران کے ساتھ ایک میٹنگ میں منی پور میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ سکیورٹی فورسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ منی پور میں امن وقانون کی صورتحال کو بحال کرنے کیلئے ضروری اقدام کرے۔ ریاست میں سکیورٹی کی صورتحال پچھلے چند دنوں سے انتہائی نازک ہے۔x
Site Admin | November 18, 2024 10:15 PM
مرکزی وزیر داخلہ نے آج لگاتار دوسرے دن منی پور کی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ریاست میں مرکزی مسلح پولیس فورس کی پچاس مزید کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔
