مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج Botad میں واقع Salangpur میں مشہور Kashtabhanjan ہنومان جی مندر میں سری گوپال نند سوامی یاترک بھون کا افتتاح کیا۔ 200 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ یہ نیا گیسٹ ہاؤس، تمام جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہوگا۔ اِس میں 11 سو کمرے ہوں گے۔
جناب شاہ کَل احمد آباد میں Pirana کچرے پھینکنے کے مقام پر ریاست کے سب سے بڑے کچرے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ سرکاری و نجی شراکت داری ماڈل پر 375 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ اِس پلانٹ میں ایک ہزار میٹرک ٹن ٹھوس کچرے سے یومیہ 15 میگاواٹ بجلی تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔×