September 7, 2024 9:58 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ اور BJP کے سرکردہ لیڈر امت شاہ نے زور دے کر کہا ہے کہ جب تک امن قائم نہیں ہوتا، پاکستان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی

مرکزی وزیر داخلہ اور BJP کے سرکردہ لیڈر امت شاہ نے اپوزیشن پارٹیوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ جموں کشمیر میں پرانا نظام واپس لانے اور پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنا چاہتی ہیں۔ انھوں نے جموں میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ جب تک امن قائم نہیں ہوتا، پاکستان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ NDA سرکار، پھر سے دہشت گردی پھیلائے جانے اور خود مختاری کی اجازت نہیں دے گی۔ ساتھ ہی گوجروں، پہاڑی، بکروال اور دلتوں سمیت کسی بھی برادری کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دے گی، جنہیں BJP انتظامیہ نے ریزرویشن فراہم کیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات، تاریخی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ مودی سرکار کی جانب سے دفعہ 370 منسوخ کیے جانے کے بعد قومی پرچم اور آئین کے تحت ہونے والے یہ پہلے انتخابات ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں