مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئررہنما امت شاہ آج جھارکھنڈ کے ایک روزہ دورے پر رانچی پہنچے۔ جناب شاہ ریاستی بی جے پی کی توسیع شدہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ وہ پارٹی کی ریاستی کور گروپ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے اور بی جے پی کارکنوں سے بھی بات چیت کریں گے۔ جھارکھنڈ بی جے پی کے سربراہ بابولال مرانڈی نے کہا ہے کہ جناب شاہ حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں NDA کے ساتھ ساتھ پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اس سال کے آخر میں ریاست میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔x
Site Admin | July 20, 2024 3:01 PM