ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

 مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ آج پٹنہ میں ریاستی سطح کے Cooperative Conclave کا افتتاح کریں گے اور بہار کے عوامی جلسے سے ایک خطاب کریں گے۔

 مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ آج پٹنہ میں ریاستی سطح کے Cooperative Conclave کا افتتاح کریں گے اور بہار کے عوامی جلسے سے ایک خطاب کریں گے۔ Coperative Convlave  امدادِ باہمی کے بین الاقوامی سال کے ایک حصے کے طور منعقد کیا جا رہا ہے۔ جناب شاہ 800 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی کاموں اور پروجیکٹوں کو مختص کردیں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں دربھنگہ میں ایک مکھانہ پروسیسنگ سینٹر، مائیکرو، ATMکی تقسیم، فارمرس پروڈیوسر آرگنائیزیشن FPOs کو قرض کی فراہمی اور اناج کے ذخیرہ کرنے کے لیے نئے Storage Godowns شامل ہیں۔ جناب شاہ بہار کے  دو روزہ دورے پر کل شام پٹنہ پہنچے ہیں۔

          مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے: V/C Pooja

ریاست گیر مہم 90 دنوں سے زیادہ جاری رہے گی۔اس اقدام کا مقصد زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر بنانا اور پانی کی بچت کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ملک گیر پانی کی بچت مہم ایک عوامی تحریک میں تبدیل ہو گئی ہے اور مدھیہ پردیش سرکار پانی، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے پُر عزم ہے۔ یہ مہم بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی، آبی وسائل کے احیاء، کمیونٹی کی شراکت داری، پانی کی بچت کے لیے نرمدا پری کرما پتھ کی شناخت اور مختلف مقامات پر ”پانی چوپال“ پر توجہ مرکوز کرے گی۔ 12 سے زیادہ محکمے بشمول آبی وسائل، نرمدا ویلی ترقیاتی اتھارٹی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ آبی ذخائر کے احیاء میں تعاون کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں