مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے آج چھتیس گڑھ کے Dongargarh علاقے میں چندرا گِیری تیرتھ کے مقام پر آچاریہ وِدِیا ساگر جی مہاراج کے ”پرتھما سمادھی اسمرتی مہا اُتسو اور شری ایک ہزار آٹھ سدھا چکر ودھان وِشوا شانتی مہا یگن“ میں شرکت کی۔ چندرا گِیری تیرتھ کے اپنے دورے کے دوران، جناب شاہ نے مہا مُنی راج کی سمادھی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے سچائی کی اقدار، عدم تشدد اور سخاوت کو برقرار رکھنے کی غرض سے معاشرے کو متحد رکھنے کیلئے آچاریہ وِدیا ساگر جی مہاراج کی ستائش کی۔اِس تقریب میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ ویشنو دیو سائی اور نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما نے بھی شرکت کی۔
Site Admin | February 6, 2025 9:30 PM
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے آج چھتیس گڑھ آچاریہ وِدِیا ساگر جی مہاراج کے ”پرتھما سمادھی اسمرتی مہا اُتسو اور شری ایک ہزار آٹھ سدھا چکر ودھان وِشوا شانتی مہا یگن“ میں شرکت کی
