ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 9, 2024 9:20 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے محکمے کے وزیر امت شاہ نئی دلّی میں کَل بھارتی سائبر کرائم تال میل مرکز I4C کے پہلے یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کریں گے

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے محکمے کے وزیر امت شاہ نئی دلّی میں کَل بھارتی سائبر کرائم تال میل مرکز I4C کے پہلے یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر جناب شاہ سائبر کرائم کے خلاف تحفظ کیلئے کئی اقدامات کا افتتاح کریں گے اور سائبر دھوکے بازی میں کمی کے مرکز CFMC کو ملک کے نام وقف کریں گے۔ جناب شاہ ویب پر مبنی ماڈیول Samanvaya کا بھی افتتاح کریں گے جو سائبر کرائم سے متعلق ڈاٹا کے ذخیرے، اِس معلومات میں دوسروں کو شریک کرنے، میپنگ کرنے اور تجزیہ کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے، ساتھ ہی یہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کیلئے تال میل قائم کرنے کا ایک آلہ بھی ہے۔وہ سائبر کمانڈو نام کے ایک پروگرام کا بھی افتتاح کریں گے جو ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی پولیس کی تنظیموں میں تربیت یافتہ ماہرین کا ایک وِنگ قائم کرنے سے متعلق پروگرام ہے، تاکہ سائبر سکیورٹی کو فروغ دیا جاسکے۔ CFMC اکتوبر 2018 میں نئی دلّی میں سائبر کرائم سے متعلق بھارت کے تال میل مرکز میں قائم کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں