ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 18, 2024 2:42 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پر رائے زنی پر پارلیمنٹ میں شور وغل کا سلسلہ جاری،اپوزیشن پارٹیوں نے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا

اپوزیشن کی جانب سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی توہین کے الزامات پر شوروغل کے سبب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ آج جب لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی تو کانگریس، DMK اور بائیں بازو نے کل راجیہ سبھا میں اپنی تقریر کے دوران جناب شاہ کی رائے زنی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال اور برسراقتدار کے دیگر ارکان نے اپوزیشن کے اس طرز عمل پر اعتراض کیا۔ جناب میگھوال نے الزام لگایا کہ کانگریس نے ہمیشہ ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کو سیاسی ضرورت کے تحت ڈاکٹر امبیڈکر کا احترام کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔

راجیہ سبھا میں بھی یہی معاملہ چھایا رہا۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ کل اپنی تقریر کے دوران جناب شاہ نے ڈاکٹر امبیڈکر کے تئیں بہت زیادہ عزت و احترام کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کانگریس پر ڈاکٹر امبیڈکر کا، اُن کی زندگی کے دوران احترام نہ کرنے اور اُس وقت لوک سبھا چناؤ میں انہیں شکست دینے کی خاطر سازش رچنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس نے ووٹ بینک کی اپنی سیاست کیلئے ان کے نام کا استعمال کیا، جو قابل مذمت ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملکا ارجن کھڑگے نے وزیر داخلہ پر نکتہ چینی کی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اپنی رائے زنی سے جناب شاہ نے آئین کے معمار کی توہین کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں