مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں نئی دلّی میں ایک میٹنگ میں جموں و کشمیر میں نئے فوجداری قانون کی عمل آوری کا جائزہ لیا گیا۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور اعلیٰ حکام نے اِس میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں پولیس، جیلوں، استغاثہ اور فارینسک سے وابستہ قانون کی مختلف دفعات کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ اِن نئے قوانین کے بارے میں جموں و کشمیر کے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ نئے فوجداری قوانین، بھارتیہ نیائے سَنہیتا، بھارتیہ ناگرِک سُرکشا سَنہیتا اور بھارتیہ ساکشیہ اَدھینیم کو گزشتہ سال پہلی جولائی کو ملک بھر میں لاگو کیا گیا ہے، جس کا مقصد بھارت کے قانونی نظام کے بارے میں شفافیت لانا اور اِسے معاشرے کی ضرورت کے مطابق بنانا ہے۔
Site Admin | February 18, 2025 2:35 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں ایک میٹنگ میں جموں و کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کی عمل آوری کا جائزہ لیا
