ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 18, 2024 10:47 AM | Amit Shah UCC

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ BJP، اپنے اقتدار والی ہر ریاست میں یکساں سوِل کوڈ UCC لاگو کرے گی، جیسا کہ پارٹی نے اُتراکھنڈ میں کیا تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ BJP، اپنے اقتدار والی ہر ریاست میں یکساں سوِل کوڈ UCC لاگو کرے گی، جیسا کہ پارٹی نے اُتراکھنڈ میں کیا تھا۔

آئین اختیار کیے جانے کا 75 واں سال شروع ہونے کے موقع پر راجیہ سبھا میں، بحث مباحثے کے اختتام پر جناب شاہ نے، ملک بھر میں UCC لاگو کرنے میں ناکامی پر کانگریس پر سخت نکتہ چینی کی۔ وزیر داخلہ نے کانگریس پر،  خوش کرنے والی سیاست کرنے کا الزام لگایا اور پارٹی سے کہا کہ وہ اِس بات کی وضاحت کرے کہ ایک سیکولر ملک میں ہر مذہب کے لیے ایک مشترکہ قانون کیوں نہیں لاگو ہو سکتا۔

جناب شاہ نے کانگریس پر، الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں سے متعلق اُس کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر بھی سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ جِن کچھ لوگوں نے، مہاراشٹر کے نتائج کے بارے میں شکایتیں کیں، انہوں نے جھارکھنڈ میں جشن منایا، جہاں JMMکی قیادت والے آئی این ڈی آئی اے اتحاد کو اسمبلی انتخابات میں کامیابی ملی ہے۔

آئین کے 75 سال کے سفر کے بارے میں راجیہ سبھا میں پیر کو بحث شروع ہوئی تھی، جو دو دن تک جاری رہی۔لوک سبھا میں یہ بحث پچھلے ہفتے کرائی گئی تھی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں