مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 برس میں دہشت گردی، بائیں بازو کی انتہا پسندی، شورش پسندی اور منشیات کے معاملے میں اہم کامیابی ملی ہے۔ مسوری میں لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ مرکز میں نریندر مودی حکومت کی پختہ پالیسیوں سے وہ نتائج برآمد ہوئے ہیں، جن کی امید تھی۔ وزیر داخلہ نے زور دے کر کہا کہ 31 مارچ 2026 تک بائیں بازو کی انتہاپسندی کا مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی، بائیں بازو کی انتہا پسندی، شمال مشرق میں شورش پسندی اور منشیات ملک کے سامنے 4 اہم چیلنج ہیں۔×
Site Admin | November 29, 2024 10:46 AM | AMIT SHAH-TERRORISM