ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 2, 2025 9:47 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت نے جموں وکشمیر میں نہ صرف دہشت گردی پر قابو پایا ہے بلکہ وادی سے دہشت گردوں کے مالی نظام کو بھی منہدم کیا ہے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت نے جموں وکشمیر میں نہ صرف دہشت گردی پر قابو پایا ہے بلکہ وادی سے دہشت گردوں کے مالی نظام کو بھی منہدم کیا ہے۔ جناب شاہ نے یہ بات آج نئی دلّی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران، ایک کتاب کا اجرا کرنے کے بعد کہی جس کا عنوان ہے ”جموں، کشمیر اور لداخ: قرنوں سے“۔جناب شاہ نے کہا کہ اگست 2019 میں جموں وکشمیر سے دفعہ 370 ختم کئے جانے کے بعد، دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بڑی کمی آئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اِس دوران اِن سرگرمیوں میں 70 فیصد کمی آئی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے، ایسی دفعات تھیں جن کی وجہ سے، کشمیر کا اتحاد، باقی ملک سے نہیں ہوسکتا تھا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے سے کشمیر کی ترقی، ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ ہونے لگی ہے۔
جناب شاہ نے بھارت کے مورخین سے گذارش کی کہ وہ بھارت کی ہزاروں برس کی تاریخ، حقائق کے ساتھ لکھیں اور اِسے فخر کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کریں۔ انھوں نے کشمیر کو، بھارت کی روح کا ایک الگ نہ ہونے والا حصہ قرار دیا۔ انھوں نے کشمیر کو، مرکز کے زیرانتظام دو علاقے بناکر، یہاں کی زبانوں کو ایک نئی زندگی عطا کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جناب مودی نے اِس بات پر خاص توجہ دی ہے کہ کشمیر میں بولی جانے والی ہر زبان کو اہمیت دی جائے۔تاریخی تحقیق کی بھارتی کونسل کے چیئرمین رگھوویندر تنور کی تحریر کردہ اِس کتاب کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اِس کتاب میں تمام حقائق، تفصیل سے شواہد کے ساتھ پیش کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قدیم مندروں کی باقیات سے ثابت ہوتا ہے کہ کشمیر، بھارت کا ہی حصہ ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ کشمیر، بودھ سفر کا بھی ایک لازمی حصہ ہے، جو نیپال سے افغانستان تک جاری رہا۔ انھوں نے کہا کہ اِس کتاب میں بدھ مذہب سے لے کر، منہدم مندروں، سنسکرت کے استعمال، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی حکمرانی، ڈوگرہ حکمرانی اور 1947 کے بعد کی گئیں غلطیوں نیز اُن کی تصحیح تک کی تاریخ شامل کی گئی ہے۔مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ جموں وکشمیر اور لداخ کو، بھارت کا تاج قرار دیا گیا ہے۔ انھوں نے ICHR اور نیشنل بک ٹرسٹ کا، شواہد پر مبنی اِس کتاب کو ترتیب دینے پر شکریہ ادا کیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں