September 8, 2024 10:22 AM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ صرف مرکزی حکومت ہی جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کر سکتی ہے۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ صرف مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی ہی جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کر سکتے ہیں۔جموں میں BJP کارکنوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہاکہ انھوں نے خود اگست 2019 میں پارلیمنٹ میں یقین دلایا تھا کہ اسمبلی چناؤ کے بعد جموں وکشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کا ایک مناسب وقت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یہ انتخابات تاریخی نوعیت کے ہوں گے کیونکہ یہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلے اسمبلی چناؤ ہوں گے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ آزادی کے بعد سے پہلی مرتبہ جموں و کشمیر کے رائے دہندگان قومی پرچم اور ایک آئین کے تحت اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جسے بابا صاحب امبیڈکر کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے۔

جناب شاہ نے جموں و کشمیر میں پرانے نظام کو واپس لانے اور پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کی کوششوں کے لیے اپوزیشن پارٹیوں پر تنقید کی۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک امن قائم نہیں ہوتا اس وقت تک پاکستان سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

جناب شاہ نے کہا کہ NDA حکومت،دہشت گردی کو، پھر سے سر اٹھانے، خود مختاری دینے، گوجروں، پہاڑی، بکروالس اور دلتوں سمیت کسی بھی برادری کے ساتھ نا انصافی کی اجازت نہیں دے گی جنھیں BJP کی بدولت ریزرویشن ملا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں