مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت بھارتی پولیس فورس کو اسمارٹ فورس بنانے کی پابند عہد ہے تاکہ وہ پولیسنگ اور داخلی سلامتی کے چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ نمٹ سکے۔ جناب شاہ نے نئی دلّی میں پولیس تحقیق اور ترقی کے بیورو BPR&D کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے آج یہ بات کہی۔ میٹنگ کے دوران جناب شاہ نے بیورو کے چھ ڈویژنوں اور اُن کی حصولیابیوں، جاری اہداف اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا۔ انھوں نے نئے فوجداری قوانین پر عمل آوری کے تئیں پولیس تحقیق اور ترقی کے بیورو کی جانب سے کی گئی کوششوں اور اسکیموں کا خصوصی طور پر جائزہ لیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ BPR&D کو اِس طرح تحقیق کرنی چاہئے کہ وہ زمینی سطح پر پولیسنگ میں درپیش چیلنجوں کی شناخت کرسکیں اور اُن کے حل تلاش کرنے کے سلسلے میں کام کرسکیں۔
Site Admin | January 9, 2025 9:36 PM