ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 10, 2024 4:02 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سائبر جرائم سے نمٹنے کیلئے اگلے پانچ سال میں پانچ ہزار سائبر کمانڈوز کو تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سائبر سکیورٹی کو ملک کی سکیورٹی کیلئے ایک اہم حصہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز سائبر جرائم سے نمٹنے کیلئے اگلے پانچ سال میں پانچ ہزار سائبر کمانڈوز کو تربیت دینے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات نئی دلّی میں بھارتی سائبر کرائم تال میل مرکز I4C کے پہلے یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس بات کو بھی زور دے کر کہا کہ ملک کی ترقی، سائبر سکیورٹی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے سبھی شراکت داروں سے، اس لعنت سے نمٹنے کیلئے آگے آنے کو کہا کیونکہ سائبر جرائم کی کوئی حد نہیں ہے۔

مختلف شعبوں میں انٹرنیٹ کے بڑھتے استعمال کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ ڈجیٹل لین دین اور ڈجیٹل اعداد و شمار کا استعمال ملک میں دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے، جس سے سائبر سکیورٹی سے متعلق لوگوں کی ذمہ دارایاں بڑھ گئی ہیں۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ ملک میں سائبر جرائم سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کیلئے، جو نئے قوانین بنائے گئے ہیں، اُن میں مناسب دفعات موجود ہیں۔ 14-C کی پہل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ قومی سطح پر سائبر مشتبہ رجسٹری سے مستقبل میں جرائم کو روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مطلع کیا کہ 14-C پورے ملک میں سائبر سکیورٹی سے متعلق بیداری مہم شروع کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے سبھی ریاستی سرکاروں سے کہا کہ وہ اِس مہم میں حصہ دار بنیں۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے سائبر جرائم کے خلاف کے اقدامات کا آغاز کیا۔

جناب شاہ نے ویب پر مبنی ماڈیول Samanvaya کا بھی افتتاح کیا، جو سائبر کرائم سے متعلق ڈاٹا کے ذخیرے، اِس معلومات میں دوسروں کو شریک کرنے، میپنگ کرنے اور تجزیہ کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے، ساتھ ہی یہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کیلئے تال میل قائم کرنے کا ایک آلہ بھی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں