ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 28, 2025 9:53 AM | Amit Shah

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جو لوگ قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، اُنہیں بھارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جن لوگوں سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگا، انہیں بھارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ Immigration اور غیر ملکیوں سے متعلق بل-2025 پر بحث کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہے روہنگیا ہوں یا بنگلہ دیشی، اگر وہ بھارت بدامنی پیدا کرنے کیلئے آتے ہیں، تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک کوئی دھرمشالہ نہیں ہے، جہاں کوئی بھی اپنی خواہش کے مطابق رہ سکے۔

بعد میں یہ بل لوک سبھا سے منظور ہوگیا۔ اس بل کا مقصد Immigration سے متعلق قوانین کو جدید بنانا ہے اور اس میں پاسپورٹ، سفری دستاویزات، ویزا اور رجسٹریشن سے متعلق مرکزی حکومت کیلئے مخصوص اختیارات کی گنجائش ہے۔ یہ بل ایک جیسے کئی قوانین سے بچنے کیلئے لایا گیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں