مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ تین نئے فوجداری قوانین، سزا پر نہیں، بلکہ یہ متاثرین پر مرکوز ہیں اور اِن کا مقصد تیز رفتاری سے، انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے یہ بات نئی دلّی میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ یہ میٹنگ اترپردیش میں اِن تین قوانین پر عمل درآمد کے سلسلے میں، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ کی گئی۔
جناب شاہ نے زور دے کر کہا کہ نئے فوجداری قوانین پر، اِس سال مارچ تک، 100 فیصد عمل درآمد کو، اترپردیش کے ساتوں کمشنریٹس میں یقینی بنایا جائے۔×