ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 20, 2025 9:51 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ تمام شمال مشرقی ریاستوں کو 2027 تک ریل اور فضائی راستوں کے ذریعے دلّی سے منسلک کردیا جائے گا

وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا ہے کہ شمال مشرق کی تمام آٹھ ریاستیں، 2027 تک ریل اور ہوائی ذرائع سے دلّی سے جڑ جائیں گی۔ آج نئی دلّی میں Unity Utsav: One Voice, One Nationیعنی اتحاد کی تقریب: ایک آواز، ایک ملک، سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ مرکزی سرکار نے شمال مشرق کیلئے سیاحت سے لے کر ٹیکنالوجی تک اور کھیلوں سے لے کر خلا تک، تمام شعبوں میں متعدد راستے کھول دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ NDA سرکار کی قیادت میں شمال مشرق میں، امن کے قیام کے ساتھ ساتھ تشدد کے واقعات میں 70 فیصد اور شہریوں کی ہلاکت میں 85 فیصد کی کمی، اِس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ خطے میں ثقافتی ترقی بھی ہو رہی ہے۔
جناب شاہ نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم مودی نے شمال مشرق کو Ashtalakshmi سے تعبیر کیا ہے، جہاں معیشت، ثقافت، کھیل کود، تعلیم اور چھوٹے کاروبار جیسے تمام شعبوں میں ترقی ہو رہی ہے۔ انہوں نے خطے کی مالا مال وراثت پر زور دیا اور کہا کہ بھارت اور شمال مشرق اٹوٹ ہیں اور ملک کو اپنی وراثت پر فخر ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ 2014 سے 10 ہزار 500 سے زیادہ ملی ٹینٹوں نے خود سپردگی کی ہے اور 2019 سے 2024 کے درمیان 12 امن سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اِس بات کا ذکر کیا کہ مودی سرکار نے طویل عرصے سے جاری تنازعہ کو حل کیا ہے اور نوجوانوں میں امید جگائی ہے۔
انہوں نے تشدد میں ملوث افراد سے اپیل کی کہ وہ خود سپردگی کریں اور اصل دھارے میں شامل ہوجائیں۔
جناب شاہ نے اِس بات پر بھی زور دیا کہSports for All, Sports for Excellence بھارت میں کھیل کود کی ترقی کا فارمولہ بن گیا ہے۔جناب شاہ نے کہا کہ دلّی میں اِس پانچ روزہ تقریب نے شمال مشرق کے مالا مال اتحاد اور ثقافت کی نمائش کی ہے۔ تقریب کے دوران وزیر داخلہ نے اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والوں کو ایوارڈ بھی دیئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں