مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بائیں بازو سے متاثرہ تمام ریاستیں، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں تاکہ مارچ 2026 تک ماؤنوازوں کا پوری طرح خاتمہ کیا جاسکے۔ جناب شاہ نے کہا ہے کہ نکسلزم کی لعنت کو ایک ہی بار میں پوری طرح سے خاتمہ کیلئے آخر تک کوشش کرنا ضروری ہے۔ جناب شاہ نے آج نئی دلّی میں بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ ریاستوں کیلئے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اپنے خطاب میں انھوں نے سبھی متاثرہ ریاستوں کے وزراء اعلیٰ سے کہا کہ وہ مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ ماؤنواز مخالف کارروائیوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا کریں۔ وزیر داخلہ نے ریاستوں کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل صاحبان سے بھی کہا کہ وہ کم از کم 15 دن میں ایک مرتبہ اس طرح کی جائزہ میٹنگ کریں۔
Site Admin | October 7, 2024 9:39 PM