ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 11, 2025 9:25 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ پچھلے دس برس میں منشیات کو ضبط کرنے میں 7 گنا اضافہ ہوا ہے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا ہے کہ پچھلے دس برس میں منشیات ضبط کئے جانے میں 7 گنا اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف لڑائی میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں نیا استحکام حاصل ہوا ہے۔ نئی دلّی میں منشیات کی نقل وحمل اور قومی سلامتی کے موضوع پر علاقائی کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ پچھلے دس برس میں 56 ہزار 800 کرور روپئے سے زیادہ مالیت کی منشیات کو ضبط کرکے ضائع کیا گیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ 2024 میں 16 ہزار 900 کروڑ روپئے سے زیادہ کی منشیات ضبط کی گئیں جو آزادی کے بعد سے سب بڑی تعداد ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ منشیات کو کنٹرول کرنے کے بیورو اور ملک بھر کی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کی ہے جس سے منشیات سے پاک مستقبل کی جانب نوجوان اور معاشرے کو استحکام ملا ہے۔
جناب شاہ نے کہا کہ حکومت نے سخت کارروائی کے ذریعے منشیات کے پورے نظام کو ختم کرنے کے سلسلے میں ایک مضبوط پیغام دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے تمام ریاستوں سے زور دے کر یہ بھی کہا کہ وہ منشیات کی لعنت کے خلاف لڑائی میں مرکزی حکومت کا ساتھ دیں۔ جناب شاہ نے وضاحت کی کہ حکومت ملک میں یا ملک سے باہر ایک کلو منشیات بھی اسمگل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔ انھوں نے ریاستوں سے زور دے کر کہا کہ وہ شہریوں کے درمیان MANAS ہیلپ لائن کے سلسلے میں بیداری پیدا کریں۔
تقریب کے دوران، وزیر داخلہ نے پندرہ روزہ ڈرگ ڈسپوزل اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کیلئے MANAS-2 ہیلپ لائن کی توسیع کا افتتاح بھی کیا۔پندرہ روزہ منشیات کو ضائع کرنے کی مہم اِس ماہ کو 25 تاریخ تک جاری رہے گی۔ اِس مدت کے دوران، کُل ضبط کی گئیں 44 ہزار کلو گرام منشیات کو ضائع کیا جائیگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں