مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اعلان کیا کہ حکومت جلد ہی دہشت گردی اور دہشت گردی کے ایکو نظام سے نمٹنے کے لیے قومی انسداد دہشت گردی پالیسی اور حکمت عملی متعارف کرے گی۔ نئی دلی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA کی جانب سے منعقدہ دو روزہ انسداد دہشت گردی کانفرنس 2024 کا افتتاح کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ گذشتہ دس سال میں، جب سے وزیر اعظم نریندر مودی نے قیادت سنبھالی ہے، حکومت نے دہشت گردی کے خلاف ایک سخت رسائی اپنائی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ گذشتہ دس برسوں میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنے کیلئے ملک میں ایک مستحکم ایکو نظام تیار ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2006 سے 2013 کی مدت کے مقابلے میں 2014 سے 2021 کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد کمی آئی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر محدود اور غیر مرئی دہشت گردانہ حملے اور اُن کی سازش ملک کے خلاف ہیں۔ انھوں نے یہ کہتے ہوئے نوجوان افسروں کیلئے خصوصی تربیت کی ضرورت پر زور دیا کہ اُنھیں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کیا جانا چاہئے۔
Site Admin | November 7, 2024 9:28 PM